گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریباً 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا: افغان حکومت

انٹر نیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریباً 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔
افغان وزارت برائے امور مہاجرین نے میڈیا کے سامنے سالانہ کارکردگی پیش کی۔ وزارت کے حکام کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران سے تقریباً 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔ حکام کے مطابق رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 84 ہزار 459 اور ترکی سے 5134 مہاجرین کو بے دخل کیا گیا۔وزارت برائے امور مہاجرین کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغان حکام کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کی جیلوں سے 9951 افغان قیدی رہا ہو کر وطن واپس آئے ہیں اور دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر