امریکا سے تجارتی معاہدے کی خاطر مودی ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ کے بیانات پر خاموش ہیں: راہول گاندھی

انٹر نیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کانگریس کے مرکزی رہنما اور بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کے کردار سے متعلق حقیقت بیان کر سکیں۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ مودی بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، یہ حقیقت ہے۔ان کا کہنا تھا اگر وزیراعظم مودی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کریں گے، ٹرمپ سچائی بیان کریں گے اسی لیے وزیراعظم مودی بولنے سے قاصر ہیں۔راہول گاندھی کا کہنا تھا وہ (ڈونلڈ ٹرمپ) کہہ کیوں رہا ہے کیونکہ وہ اپنا تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تو وہ وہاں پر دبائے گا ان (مودی) کو، آپ دیکھنا کیسا تجارتی معاہدہ ہوتا ہے۔دوسری جانب کانگریس رہنما پریانکا گاندھی کا کہنا ہے مودی اور جے شنکر کو سنیں تو پتہ چلتا ہےکہ انہوں نے گول مول الفاظ استعمال کیے، جیسا کہ کل راہول جی نے کہا تھا کہ یہ براہ راست کیوں نہیں کہتےکہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر