چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے: رانا تنویر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہےکہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر سیکٹرکو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے اویس لغاری کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے اور کمیٹی سے 30 دن میں لائحہ عمل طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منگل کو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے اور جمعہ کو اگلا اجلاس ہوگا، ہم اس سمت میں کام کررہے ہیں کہ شوگرسیکٹر ڈی ریگولیٹ بھی ہوجائے اور اس میں مسابقت بھی آجائے جس سے کارکردگی بہتر ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مزید شوگر ملز کے لائسنس جاری کیے جائیں جو اچھا بزنس کرےگا وہ رہ جائے گا اور باقی بند ہو جائیں گی۔رانا تنویر نے مزیدکہا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے، کچھ دُکانداروں کے پاس اسٹاک ہوتاہے مگر وہ سپلائی کے خدشات کی وجہ سے مال باہر نہیں لاتے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر