افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے حکومت پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا،افغانستان میں امن و استحکام امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے،ہماری اجتماعی کوششوں سے وہاں امن و سلامتی کی کچھ جھلک دکھائی دے گی۔ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امن عمل کو آگے بڑھانے پر پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے اس کے علاوہ مستحکم جنوبی ایشیا کیلئے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں، دونوں ممالک میں انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ مفادات ہیں، پاکستان اورامریکا محفوظ، پرامن ومستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر کام کررہے ہیں، افغانستان کا مسئلہ امریکا اکیلے حل نہیں کرسکتا، افغان مسئلے پر عالمی کمیونٹی کو ساتھ ملانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا بوجھ عالمی برادری کو اٹھانا ہوگا، زلمے خلیل زاد امن عمل کے حوالے سے خطے میں موجود ہیں، افغانستان میں بزور طاقت آنے والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، انسانی حقوق کی پروا نہ کرنے والی حکومت کو عالمی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر