وزیراعظم شہباز شریف کی کرغز وفد سے ملاقات، پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت، توانائی اور عوامی تبادلوں کے فروغ کے لئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخطوں کو سراہا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے کرغزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عادل بیسالوف (Edil Baisalov) کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی ) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورہ پر ہے جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں پیشرفت اورآئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئےوفد کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کو سراہتے ہوئے انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔وزیر اعظم نے آئی جی سی کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور معاہدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ان کی موثر و بروقت پیروری کی اہمیت پر زور دیا۔ عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی جی سی سے دونوں ممالک کے مابین تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے عوام کے مفاد میں مل کر کام کرنے اور مضبوط تعلقات کے فروغ کےلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر