وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن حافظ نعمان کے گھر جا کر والد کے انتقال پر تعزیت

لاہور (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ و فعال کارکن حافظ نعمان کے گھر جا کر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حافظ نعمان کے والد کا انتقال بڑا سانحہ ہے، مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس موقع پر پارٹی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر