لاہور اور اسلام آباد سے چینی غائب، دیگر شہروں میں قیمت 190 روپے کلو، حکومت نے آج اہم اجلاس بلالیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)حکومت نے چینی کے بحران پر قابو پانے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس آج بلالیا۔
حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں طے کیا جائے گاکہ عوام کو مقررہ قیمت پرچینی دینےکے معاہدے پرعمل کیسے کرایا جائے؟دوسری جانب حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کرنے کے باوجود عوام کو سستی چینی میسر نہیں۔چینی اب بھی ہول سیل میں 174روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے اور ریٹیل میں 180سے 190 روپے میں مل رہی ہے۔پشاور میں چینی کی ہول سیل قیمت175 روپے اور ریٹیل قیمت 180روپے فی کلو ہے جب کہ کوئٹہ میں چینی ہول سیل میں 178 روپے اور ریٹیل میں 185سے 190روپے فروخت کی جارہی ہے۔ادھر لاہور اور اسلام آباد کے کئی بازاروں سے چینی غائب ہوچکی ہے جس کے باعث عوام مارکیٹوں کا چکر لگانے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقر ر کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر