سیلاب سےمتاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال

اسکردو(نیشنل ٹائمز) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ شاہراہ بابوسر کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے لیکن مسافر محتاط انداز اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ بابوسر پر سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے، شاہراہ بابوسر پر 15 کے قریب سیاح ریلوں میں بہہ گئے تھے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کےاہلخانہ سمیت دیگرلاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق چلاس تھک نالے میں سیلاب سے 10افرادجاں بحق ہوگئے تھے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ریسکیو و سرچ آپریشن میں مزید تیزی کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بارشوں کے بعد سیلاب آیا تھا جس میں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتے ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر