اردن کے جیرش میلے میں روایتی چینی فنون کا مظاہرہ

جیرش،اردن(شِنہوا)اردن کے شہر جیرش میں ثقافت اور فنون کے 39 ویں میلے میں روایتی چینی رقص، لوک گیتوں اور قدیم سازینوں کا مظاہرہ مرکز نگاہ بن گیا۔
یہ مظاہرہ چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے کی نارتھ منزو یونیورسٹی کے 15 رکنی طائفے نے کیا۔ اس طائفے نے روایتی موسیقی،نسلی رقص اور موسیقی کے آلات کو یکجا کرتے ہوئے 13 حصوں پر مشتمل ایک پر رونق پروگرام پیش کیا۔
شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے طائفے کے سربراہ باؤ وین شنگ نے مشرق وسطیٰ میں پہلی مرتبہ اپنے طائفے کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور اردن کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعاون کی طویل تاریخ موجود ہے اور اس طرح کے پروگرام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کا ایک ذریعہ ہیں۔
جیرش کے مقامی باشندے لامار خلیل نے کہا کہ چینی طائفے کی پرفارمنس کو شائقین نے بھر پور سراہا، ان کا رقص، ان کی موسیقی اور لباس سب کچھ بہت مختلف اور خوبصورت تھا۔
زرقا سے تعلق رکھنے والی معلمہ لینا احمد نے اس شام کو شائستگی اور روایت کا ایک سبق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پرفارمنس نے انہیں دوسری ثقافت کی فنکارانہ زبان سے آشنا ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔
رنگا رنگ چینی پرفارمنس 39 ویں جیرش میلے کا حصہ تھی جو “اصلیت اور تسلسل” کے موضوع کے تحت 2 اگست تک جاری رہے گا اور اس میں 35 عرب اور دیگر غیر ملکی ممالک سے 235 سے زائد مظاہرے شامل ہیں۔
میلے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمان سماوی نے کہا کہ مضبوط بین الاقوامی شرکت اردن کی کھلے پن اور استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے میلے کو ملک کا “ثقافتی سفیر” قرار دیا۔
اردن میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر ژاؤ شیاؤ چھیانگ نے کہا کہ ثقافتی تبادلے بالخصوص مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط کرنے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پر فارمنس نے چینی عوام کا اردن کے لئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ،یہ میلہ امن،ہم آہنگی اور دوستی کو فروغ دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر