چین اور گھانا کے ڈاکٹروں کی کم سے کم جسمانی کٹائی والی سرجری میں نئی پیش رفت

آکرہ(شِنہوا)چین کی 14 ویں میڈیکل ٹیم اور گھانا کے ڈاکٹروں نے مغربی افریقی ملک کے سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں پہلی بار “لیپروسکوپک ٹرانس ایبڈومینل اینٹیریئر ہرنیا رپیئر” سرجری کامیابی سے انجام دی ہے۔
یہ سرجری گھانا کے دارالحکومت آکرہ کے لیکما ہسپتال میں کی گئی جس کی قیادت چینی میڈیکل ٹیم کے سربراہ یانگ یونگ گوانگ اور ہسپتال کے شعبہ جراحی کے سربراہ محمد ذکریا نے کی۔
46 سالہ مریض گوڈوِن سیگلاہ نے کہا کہ اس سال فروری میں پیٹ کے درد کے ساتھ مجھے صحت کے مسائل پیدا ہوئے۔ 37 ملٹری ہسپتال میں کروائے گئے ایکس رے سے پتہ چلا کہ مجھے ہرنیا ہے اور اگست میں سرجری کے لئے تاریخ دی گئی تھی۔
مریض نے مزید کہا کہ ایک چینی دوست کے ذریعے انہیں لیکما ہسپتال میں موجود چینی میڈیکل ٹیم کے بارے میں پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو میں یہاں آیا اور بدھ کو میری سرجری ہوئی۔ پہلے تو ڈر لگ رہا تھا مگر اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر نے بہت شاندار کام کیا۔ اب میں اٹھ بیٹھتا ہوں اور وہ درد محسوس نہیں ہوتا جو ہرنیا کے آغاز میں تھا۔ مجھے امید ہے کہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا۔
ڈاکٹر یانگ نے اس سرجری کو “صفر سے ایک کی طرف بڑی پیش رفت” قرار دیا۔
ہرنیا ایک عام بیماری ہے جو پیٹ، ناف، نچلے دھڑ یا پچھلی جراحی کے نشانات والے مقامات پر ظاہر ہوتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم کے اندرونی حصے جیسے کہ کوئی عضو یا ٹشو اردگرد کی کمزور عضلاتی یا ٹشو کی دیوار کو چیر کر باہر کی طرف ابھر آتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر