ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111، سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 852، سندھ میں 5 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 377، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 596 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر