غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل کیخلاف احتجاج

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا کے مختلف ممالک سمیت اسرائیل میں بھی احتجاج کیا گیا۔
اسرائیل میں سیکڑوں لوگوں نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا اور حکومت سے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ‘بھوک کو ہتھیار بنانا جنگی جرم’، ‘غزہ اکیلا نہیں’ کے نعرے لگائے گئے جبکہ حکومت سے غزہ امداد بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ادھر نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر سیکڑوں لوگوں کی جانب سے غزہ میں نسل کُشی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، لندن میں بھی برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور انہوں نے خالی برتن بجا کر غزہ میں غذائی قلت ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ نیدرلینڈز ، ڈنمارک، لبنان، جرمنی، چلی، صومالیہ، یمن اور ایران میں بھی غزہ کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر