ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ کی بچی جبکہ شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی 5 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تین نئے کیز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔اب تک خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
پولیو ناقابل علاج بیماری ہے جس کا بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے: قومی ادارہ صحت
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک ناقابل علاج بیماری ہے جس کا بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے، ہر پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لازمی دی جائے، پولیو ویکسین کی مخالفت بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے، ہر غیر ویکسینیٹڈ بچہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر