امریکی اسپیشل فورسز کے سابق لیفٹیننٹ کرنل انتھونی اگوئی لیرا 

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امریکی اسپیشل فورسز کے سابق لیفٹیننٹ کرنل انتھونی اگوئی لیرا نے غزہ میں خوراک پروگرام کی آڑ میں بھوک سے نڈھال نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام سے پردہ اُٹھا دیا۔
امریکی اسپیشل فورسز کے سابق لیفٹیننٹ کرنل نے بتایا کہ اُنہوں نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز کو جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے دیکھا، اسرائیلی فوجیوں نے توپوں کے گولے، مارٹر اور ٹینک کے گولے نہتے شہریوں پر فائر کیے، اسرائیلی فوجیوں نے مکاوا ٹینک سے گولے فائر کر کے عام شہریوں کی گاڑی کو تباہ کیا جو گاڑی چلا رہے تھے۔اسرائیلی جارحیت سے پردہ اُٹھانے والے لیفٹننٹ کرنل غزہ میں تعینات امریکی سکیورٹی گارڈز میں شامل تھے اور وہاں سے اُس وقت واپس لوٹ آئے تھے جب انہوں نے اپنے امریکی اور اسرائیلی ساتھیوں کو فلسطینی شہریوں کا قتل عام کرتے دیکھا۔سابق لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا تھا میں نے اپنے پورے فوجی کیرئیر میں درندگی کا ایسا لیول اور عام شہریوں کے خلاف فورسز کا بے دریغ طاقتور استعمال نہیں دیکھا جو اندوہناک مناظر غزہ میں غیر مسلح عام شہریوں کے خلاف دیکھے، بغیر کسی شک و شبہے میں اسے اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگی جرائم کہوں گا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 59 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی خوراک کی فراہمی کو جنگی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، غزہ میں خوراک کی فراہمی بند ہونے سے متعدد بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ آئے روز اسرائیلی فورسز خوراک کی تلاش میں باہر نکلنے والے شہریوں کو گولیوں اور بموں سے نشانہ بنا کر شہید کر رہے ہیں جس نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو انتہائی بدتر بنا دیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر