پاکستان نے بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ 2025 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے 55 ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ (آئی پی ایچ او ) میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے جو ملک کے سائنسی سفر میں ایک اور اہم کامیابی ہے۔ بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ کا انعقاد 17 سے 25 جولائی کے دوران فرانس میں ہوا۔ دی سائنس سکول ٹی چوک روات اسلام آباد کے طالب علم دانیال شہزاد حامد نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔ مزید برآں STEM سکول سسٹم سندر لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد بلال نے اعزازی تذکرہ حاصل کیا جبکہ فضائیہ انٹر کالج، پی اے ایف بیس نور خان راولپنڈی سے ایمن فاطمہ نے باوقار تھیلس سالیڈیریٹی آئی پی ایچ او ایوارڈ حاصل کیا۔اس ایوارڈ میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 ہزار یورو کی تعلیمی گرانٹ اور ایک سال کی سرپرستی شامل ہے۔پاکستانی ٹیم کو STEM کیرئیر پروگرام نے سپانسر کیا تھا جو ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS) کا ایک باہمی تعاون ہے۔ ٹیم کی تربیت اور قیادت پروفیسر ڈاکٹر شاہد قمر اور ڈاکٹر محمد عرفان نے کی جن کا تعلق PIEAS سے ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی سربراہی میں PIEAS نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلہ سالانہ چار شعبوں میں منعقد کیا جاتا ہےجسے PIEAS نے 1995 میں شروع کیا اور 2003 سے باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے۔ان مقابلوں کا مقصد انٹرمیڈیٹ سطح پر نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور انہیں بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈز (ISOs) میں شرکت کے لیے تیار کرنا ہے۔ہر سال پاکستان بھر کے 19 شہروں کے طلباء کو نامزد اداروں میں اسکریننگ اور تربیت دی جاتی ہے۔ PIEAS طلباء کو فزکس، NIBGE-C بیالوجی میں، HEJ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں کراچی یونیورسٹی، اور کامسیٹس لاہور میں ریاضی میں تربیت دیتا ہے۔ ہر مضمون میں بہترین 4 سے 6 طلباء آئی ایس او میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔جب سے پاکستان نے 2001 میں آئی پی ایچ او بعد دیگر اولمپیاڈز میں شرکت کرنا شروع کی ہے ۔اب تک 365 سے زائد طلباء بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر چکے ہیںاور انہوں نے 139 تمغے حاصل کیے ہیں۔ STEM کیریئر پروگرام کے تحت 240 سے زیادہ تربیتی کیمپ لگائے گئے ہیں جن سے تقریباً 4,500 طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔آئی پی ایچ او میں اس سال کی کامیابی پاکستان کی سائنسی مہارت کو فروغ دینے اور عالمی پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر