ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا

واشنگٹن (نیشنل ٹامز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر میکرون جو کہتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، وہ بہت اچھے آدمی ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدر میکرون کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان میں توازن نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔فرانسیسی صدر نے خط شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کےلیے فرانس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر