ہم جنس پرستی میں ملوث مردوں کو سنگسار کیا جائے گا، طالبان نے بڑا اعلان کر دیا

کابل (نیشنل ٹائمز) طالبان کے ایک جج نے اعلان کیا ہے کہ ہم جنس پرستی میں ملوث مردوں کو سنگسار کیا جائے گا۔جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان جج عبدالرحیم نے کہا کہ اسلام میں اغلام بازی کی دو سزائیں ہیں۔ ایک تو انہیں سنگسار کیا جائے یعنی انہیں اس وقت تک پتھر مارے جائیں گے جب تک ان کی موت نہ ہوجائے۔جج عبدالرحیم کے مطابق ہم جنس پرست کیلئے دوسری سزا یہ ہے کہ اس کے اوپر ڈھائی سے تین میٹر بلند دیوار گرادی جائے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے پورے ملک پر قبضے کی صورت میں شرعی قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔ جج عبدالرحیم نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک انگوٹھی چوری کرنے والے شخص کا ہاتھ کاٹنے کی سزا سنائی تھی۔ ” میں نے گھر کے مالک کو کہا کہ اگر آپ چاہیں تو چور کی ٹانگ بھی کاٹی جاسکتی ہے کیونکہ اس نے نہ صرف انگوٹھی چوری کی ہے بلکہ چادر چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا ہے جو دہرا جرم ہے تاہم گھر کے مالک نے کہا کہ صرف ہاتھ ہی کاٹا جائے۔”جج عبدالرحیم کے مطابق یہ جرم پر منحصر ہے کہ اس کی سزا کس نوعیت کی ہونی چاہیے۔ سزائیں انگلیوں کی پوریں کاٹنے سے شروع ہو کر سنگسار کرنے تک جا سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر