تھائی لینڈ کے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا

بینکاک (نیشنل ٹامز) کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ کے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا۔
تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اپیچارٹ ساپراسیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے چنتھابوری کے 7 اضلاع اور تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے۔تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے کمبوڈین فوج کے ساتھ بڑھتی سرحدی جھڑپوں پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرحدی جھڑپیں اب جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی کشیدگی میں اب تک 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔کشیدگی کے باعث تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے سے تقریباً ایک لاکھ لوگ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے ہیں جبکہ کمبوڈیا میں بھی 10 ہزار افراد کو سرحدی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر