کینیڈا کا فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے کوششیں تیز کرنے کا اعلان

اوٹاوا (نیشنل ٹامز) کینیڈا نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کوششیں تیز تر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت پر بیان دیتے ہوئے اسرائیل نے علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ کینیڈا فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ہر فورم پر تیز تر کوششیں کرے گا، اگلے ہفتے دو ریاستی حل کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں کھانے سے محروم بچوں کے لیے کینیڈا کی امداد روک رہا ہے، انسانی المیے پر قابو میں ناکامی پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے فلسطین کے مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ادھر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر آگئے اور عوام نے حکومت سے غزہ میں جنگ بندی کرنے، قیدیوں کو واپس لانے اور فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر