فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہیں آئی ایس آئی کو ارشد شریف کے قتل کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا: لندن ہائیکورٹ

ویب ڈیسک (نیشنل ٹامز) لندن ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ 600 صفحات کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہیں بھی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو صحافی ارشد شریف کے قتل کا ذمہ دار نہیں کہا گیا۔
لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر اور میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے درمیان ہتکِ عزت کیس میں عادل راجہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ رپورٹ کو اگر “جگسا پزل ” کی طرح جوڑا جائے تو نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ تین سال پہلے کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے پیچھے ایجنسی کا ہاتھ ہے۔اس پر جج نے 600 صفحات کی سرکاری فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میں نے پوری رپورٹ پڑھی ہے اور رپورٹ میں کہیں بھی آئی ایس آئی کو قتل میں ملوث نہیں قرار دیا گیا۔جج نے کہا کہ اگر آئی ایس آئی اس قتل میں ملوث ہوتی تو رپورٹ میں واضح طور پر اس کا ذکر ہوتا لیکن ایسا نہیں ہے۔کیس کی سماعت کے دوران لندن ہائیکورٹ کے جج نے ریمارکس میں کہاکہ ذرائع کی ساکھ ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اگر ذرائع غیر معتبر ہوں یا کوئی خفیہ ایجنڈا ہو تو فراہم کردہ معلومات بھی ناقابلِ اعتبار ہو سکتی ہیں۔میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف برگیڈیئر راشد نصیر کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ چند ہفتوں میں سنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر