چین عالمی وٹ لینڈز کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، عہدیدار کنونشن آن وٹ لینڈز

وکٹوریہ فالز، زمبابوے(شِنہوا)کنونشن آن وٹ لینڈز کی سیکرٹری جنرل مسونڈا ممبا نے کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر وٹ لینڈز کے تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
رامسر کنونشن برائے وٹ لینڈز کے رکن ممالک کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس (سی او پی15) کے آغاز سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں مسونڈا ممبا نے کہا کہ چین نے وٹ لینڈز کے انتظام میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور عالمی سطح پر تحفظ کی کوششوں میں قابل ذکر رہنمائی فراہم کی ہے۔ یہ اجلاس جمعرات کو زمبابوے کے شمالی صوبہ ماتابیلے لینڈ کے سیاحتی شہر وکٹوریہ فالز میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ وٹ لینڈ شہروں میں سے زیادہ تر چین میں ہیں اور وہاں حیاتیاتی نظام اور ترقیاتی عمل کے باہمی تعلق کی ایک عمدہ مثال پیش کی گئی ہے۔
یہ اجلاس بدھ سے 31 جولائی تک جاری رہے گا اور اس کا موضوع ’’ہمارے مشترکہ مستقبل کے لئے وٹ لینڈز کا تحفظ‘‘ ہے۔ سی او پی 15 اجلاس میں 172 حکومتوں کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں تاکہ آبی زمینوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی عزم کو مضبوط بنایا جا سکے اور حیاتیاتی صحت، حیاتیاتی تنوع برقرار رکھنےاور موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے میں وٹ لینڈز کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔
مسونڈا ممبا نے کہا کہ چین نے وٹ لینڈز کے تحفظ میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے اور جب چین نے نومبر 2022 میں سی او پی 14 کی میزبانی کی تھی تو اس وقت تک چینی حکومت کی جانب سے وٹ لینڈ قانون کی منظوری دی جا چکی تھی جو اس کے عزم کا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر