کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

اسلام آباد(نیشنل ٹامز)چینی اسکینڈل ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا کہ کھانے کے تیل میں ایک اور بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہو ا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 24فیصد کمی ہوئی لیکن پاکستان میں کوکنگ آئل کی قیمتیں4.5 فیصد بڑھ گئیں، صارفین فی لیٹر 150 روپے اضافی قیمت دینے پر مجبور ہیں جس کا براہِ راست فائدہ منافع خور مافیا کو ہو رہا ہے۔پاکستان ملائیشیا اور انڈونیشیا سے رعایتی ڈیوٹی پر آئل درآمد کرتا ہے لیکن فائدہ عوام تک پہنچنے نہیں دیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی آج معاملہ اٹھائے گی کہ دسمبر 2024 سے اب تک عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی مگر پاکستان میں کھانے کے تیل کی قیمتیں الٹا 4.5 فیصد بڑھ گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام سے ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے۔اس معاملے پر وزارتِ صنعت و پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے لیے ایک سمری تیار کی ہے، جو آج اجلاس میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فروری 2025 میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد 23 اپریل اور 23 مئی کو پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی ہوئے، مگر اب تک قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر