انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹامز)کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منیٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط میں درخواست کی ہے کہ وہ ہنگامی مداخلت کرکے تھائی فوج کی جانب سے کمبوڈیا کے خودمختار علاقے پر حملے کو روکے۔قبل ازیں اسی دن صبح تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پہلے فائرنگ کرنے کا الزام لگایا۔تھائی بری فوج کے دوسرے ملٹری ریجن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ آج (جمعرات کی ) صبح 10 بج کر 58 منٹ پر تھائی فضائیہ کے ایف۔16جنگی طیاروں نے کمبوڈیا کی دو فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ تھائی لینڈ کے فوجی ٹیلی ویژن کے مطابق کمبوڈیا کی جانب سے داغے گئے بی ایم۔ 21 راکٹ تھائی لینڈ کے صوبہ سیاکوجو میں ایک گیس اسٹیشن پر گرے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلبا اور شہری زخمی ہوگئے۔ کمبوڈیا میں چینی سفارت خانے نے کمبوڈیا میں موجود چینی شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ کمبوڈیا تھائی سرحدی علاقے کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی جھڑپیں، کمبوڈیا کی سلامتی کونسل سےمداخلت کی درخواس



