اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظام تعلیم میں جدت لانا اور نوجوانوں کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹانا ایجوکیشن (Cintana Education) کے بانی اور چیئرمین ڈگ بیکر کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد(نیشنل ٹامز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظام تعلیم میں جدت لانا اور نوجوانوں کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹانا ایجوکیشن (Cintana Education) کے بانی اور چیئرمین ڈگ بیکر کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم میں جدت لانا اور ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم کے شعبے میں تمام حکومتی پالیسیاں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔وزیراعظم نےایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعمیر کو انتہائی اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) میں گزشتہ ایک برس میں حکومت نے متعدد اصلاحات کی ہیں اور اسے مزید موثر اور کارآمد بنایا گیا ہے۔انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے نیوٹیک کو ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ۔ ملاقات میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سنٹانا ایجوکیشن کے بانی ڈگ بیکر نے بتایا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں جدت لانے کے لیے وسائل اور سہولیات فراہم کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے رواں سال فعال ہونے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر