اینیمیٹڈ بلاک بسٹر نی جا-2 کا انگریزی ترجمہ کے ساتھ ٹریلر جاری

بیجنگ(شِنہوا)چینی اینیمیٹڈ بلاک بسٹر نی جا-2 کے انگریزی ورژن کا نیا ٹریلر چین میں سی ایم سی پیکچرز کے آفیشل ویبو اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا، یہ ٹریلر شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 22 اگست کو سینما گھروں میں فلم کی نمائش سے قبل جاری کیا گیا ہے۔
ایک منٹ 13 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ میشل ئے وو کی آواز کو نمایاں کیا گیا ہے۔
فلم کا انگریزی ورژن سی ایم سی پیکچرز اور اے 24 مل کر ریلیز کررہے ہیں۔
نی جا-2 کو ابتدائی طور پر فروری کے وسط میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں اصل چینی آڈیو کے ساتھ مقامی زبان میں سب ٹائٹلز شامل تھے۔
ایک ضدی لڑکے دیوتا “نی جا” کے گرد گھومنے والی یہ اینیمیٹڈ فلم سب سے پہلے چین میں جنوری کے آخر مییں چینی نئے سال کی تقریبات کے دوران ریلیز کی گئی اور پھر اسے دنیا کے دوسرے ممالک میں دکھایا گیا۔
ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤیان کے مطابق یہ فلم دنیا بھر میں اب تک 15.9 ارب یوآن (تقریباً 2.19 ارب امریکی ڈالر) کا بزنس کر چکی ہے اور متعدد باکس آفس ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
نی جا-2 اب دنیا کی پانچ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو چکی ہے، جن میں اواتار، ایوینجرز:انڈگیم، اواتار:دی وے آف واٹر اور ٹائی ٹینک شامل ہیں۔
یہ فلم تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بھی بن چکی ہے، جس نے پکسر کی “انسائیڈ آؤٹ-2 اور ڈزنی کی 2019 میں ریلیز ہونے والی “دی لائن کنگ” جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر