غزہ کا المیہ انسانیت کا امتحان ہے، ان اقدار کا دفاع کرنا ہے جن کا ہم دعویٰ کرتے ہیں: ملائیشین وزیراعظم

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز)ملائیشیاکے وزیراعظم انور ابراہیم نے غزہ کے لیے عالمی رہنماؤں سے آواز بلند کرنے کی اپیل کر دی۔
انور ابراہیم نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والا المیہ پوری انسانیت کا امتحان ہے، غزہ میں پورے پورے خاندان اوربچوں کا قتل ہو رہا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، انسانی جان اور وقار کی یہ ہولناک بے توقیری ختم ہونی چاہیے، یہ سب سے بنیادی اخلاقی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملائیشیا تمام عالمی رہنماؤں سے غزہ پر فوری اقدام کی اپیل کرتا ہے، بین الاقوامی قانون پریقین رکھنے والی حکومتیں ایک آواز ہوں، انسانی زندگی کی قدر کرنے والی قومیں ایک آواز ہوں۔ملائیشین وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے فیصلہ کن عمل کرنے کی ہمت کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں قتل عام، بمباری روکنے، بنا رکاوٹ امداد پہنچانےکے لیےکےاسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اخلاقی قیادت کا وقت ہے، یہ وہ لمحہ ہے جب ہمیں ان اقدار کا دفاع کرنا ہے جن کا ہم دعویٰ کرتے ہیں، غزہ میں امداد، بنیادی انسانی اصولوں کی بحالی کے لیے تمام قوموں کے ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں۔ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہمارا شمار خاموش تماشائی کے طور پرکیا جائے، اپنے ضمیر کی رہنمائی کریں، درد کا جواب ہمدردی سے دیں، اپنی انسانیت کی خاطر امن کی تلاش کریں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر