ٹرمپ کی 2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر سابق صدر اوباما پر کڑی تنقید

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر سابق صدر اوباما پر کڑی تنقید کر ڈالی۔
منگل کو امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاکہ انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ دعوے درست ہوں یا غلط لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کے پیچھے جایا جائے، اس سازش میں اوباما کو بالکل رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اوباما براہِ راست پکڑے گئے ہیں، ان کا عمل غداری کے مترادف ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما نے ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کی۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا انٹیلی جنس دستاویزات کے حوالے سے بیان سامنے آیا تھا۔تلسی گبارڈ نے دعویٰ کیا کہ اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے غدارانہ سازش کے تحت روسی مداخلت کا بیانیہ گھڑا۔تلسی گبارڈ کے دعوے کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اوباما کی گرفتاری کی اے آئی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔یاد رہے کہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ حیران کن طور پر ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے جب کہ رائے عامہ کے تمام جائزے ہیلری کلنٹن کے حق میں تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد امریکا میں ایک نئی بحث چڑھ گئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں روس کا اہم کردار ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر