افریقی ترقیاتی بینک نے مراکش میں خواتین اور نوجوان کاروباری افراد کی معاونت کے لیے 100 ملین یورو قرض کی منظوری دیدی

رباط(نیشنل ٹائمز)افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مراکش کے لئے 100 ملین یورو کے قرضے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک جامع اور یکجہتی پر مبنی زرعی پروگرام کی حمایت کرنا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کی رپوٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد خواتین اور نوجوانوں کے لئے پائیدار اقتصادی مواقع پیدا کرنا، خوراک کے تحفظ کو فروغ دینا اور چھوٹے پیمانے پر زراعت کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزید مستحکم بنانا ہے۔ یہ پروگرام خصوصی مالیاتی اسکیموں اور ترغیبی نظام کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور تکنیکی و مالی معاونت کو مضبوط بنائے گا۔یہ منصوبہ نئی زرعی پیداوار اور خدمات سے متعلق انفراسٹرکچر کی فراہمی میں بھی مدد دے گا جس سے خواتین کو مقامی ویلیو چینز میں شامل ہونے، ان کی مہارتیں بڑھانے اور پیداوار میں اضافے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ یہ اقدامات خواتین کاروباری افراد کو زراعت، زرعی پروسیسنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں ابھرنے کی ترغیب دیں گے۔اس کے ساتھ دیہی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے نئی روزگار پالیسی کو تقویت ملے گی۔افریقی ترقیاتی بینک کے مراکش میں کنٹری ہیڈ اشرف ترسیم نے کہاکہ وہ خواتین جو زراعت میں آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے کی خواہش رکھتی ہیں، ہماری اولین ترجیح ہیں۔ اس نئی کاوش کے ذریعے ہم ان کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑے ہوں گے تاکہ ایک جدید، جامع اور مستحکم زرعی نظام تشکیل دیا جا سکے جو جدت اور روزگار پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہو،یہ منصوبہ مراکش کی قومی ترجیحات کے عین مطابق ہےاور گرین جنریشن 30 ۔ 2020 حکمت عملی، قومی زرعی پروگرام اور نیشنل یوتھ انٹرپرینیورشپ پروگرام کے نفاذ میں مدد فراہم کرے گا۔ افریقی ترقیاتی بینک نے گزشتہ 50 سال کے دوران مراکش میں 150 سے زائد اہم منصوبوں میں 15 ارب یورو کی سرمایہ کاری کی ہے، جن میں ٹرانسپورٹ، پانی، توانائی، زراعت، سماجی تحفظ، حکمرانی اور مالیاتی شعبے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر