نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آسٹریا کے چانسلر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی امور سے ملاقات

نیویارک(نیشنل ٹائمز):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں جاری پائیدار ترقی پر اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے موقع پر آسٹریا کے چانسلر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی امور پیٹر لانسکی سے ملاقات کی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے پاک آسٹریا تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے بالخصوص تعلیم، سیاحت اور کاروبار میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔آسٹریا کے چانسلر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی امور پیٹر لانسکی نے آسٹریا کی معیشت اور سماجی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آسٹریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اور بالخصوص سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان کے کردار اور تعاون کو سراہا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر