وزیراعظم کا اسلام آباد میں باپ بیٹی کے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے، ملک بھر بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ اور بیٹی کے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے اور ملک بھر ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو ریسکیوکرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کئے جائیں، این ڈی ایم اے صوبوں اور متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کرے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر