متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا جس کے بعد امارات خلیجی ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والی پہلی ریاست بن گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود آل خاجہ نے اسرائیل میں سادہ مگر پروقار تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرادیا۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد آل خاجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔محمد آل خاجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری پر کافی پیشرفت ہوئی ہے جس سے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کی نئی راہ متعین ہوگی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ تل ابیب میں اماراتی جھنڈے کو فخر سے اڑاتے ہوئے دیکھ کر لگ بھگ ایک سال پہلے کا دور دور تک کا خواب لگتا تھا۔ مشرق وسطی کے لیے امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہمارے سفر کا ایک اہم سنگ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اسرائیلی وزیر خاجہ یائر لپید نے ابوظہبی میں سفارت خانے اور اور دبئی میں قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا اور دوطرفہ تجارت 675 ملین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر