برطانیہ کا عالمی ضوابط کی پاسداری کی شرط پر طالبان کیساتھ کام کرنے کا عندیہ

لندن(نیشنل ٹائمز ) برطانیہ نے عالمی ضوابط کی پاسداری کی شرط پر طالبان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا، برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر طالبان اقتدار میں آئے تو ان کے ساتھ کام کریں گے۔ برطانوی وزیر دفاع بین ویلیس نے انٹریو میں کہا کہ اگر طالبان بعض بین الاقوامی ضوابط کی پاسداری کریں تو برطانوی حکومت ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالبان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں تو برطانیہ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا، انہوں نے تسلیم کیا کہ طالبان کے ساتھ کام کرنا ایک متنازع معاملہ ہوگا۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا، افغانستان میں قائم 7 فوجی اڈے بھی افغان وزارت دفاع کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر