بیجنگ(شِنہوا)چین اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلی یین 24 جولائی کو چین کا دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بیجنگ میں بتایا کہ چینی صدر شی جن پھنگ ان سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق چینی وزیرِاعظم لی چھیانگ اور یورپی یونین کے دونوں رہنما 25ویں چین-یورپی یونین سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
چین اور یورپی یونین کا 25واں سربراہی اجلاس بیجنگ میں ہوگا



