وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد( نیشل ٹائمز)رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے پیر کو یہاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا جن کی جڑیں مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور تعاون کی بھرپور تاریخ ہیں۔دونوں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا خاص طور پر بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر توجہ مرکوز کی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو سراہتے ہوئے مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور مسلسل بات چیت کے ذریعے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں اطراف نے امن اور باہمی خوشحالی کے مفاد میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کا اختتام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کے اعادہ کے ساتھ ہوا جو مشترکہ امنگوں اور ترقی کے لئے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر