حماس کی جامع جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش

غزہ(شِنہوا)حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے ایک جامع معاہدے کی تجویز دی ہے جس کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ کی ساحلی پٹی میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا کیا جائے گا۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ یہ پیشکش حالیہ مہینوں میں کئی بار اسرائیلی حکومت کو دی گئی لیکن اسرائیل نے اس تجویز کو مسترد کیا۔
ابو عبیدہ نے اسرائیل پر جنگ بندی کے پچھلے معاہدوں کی خلاف ورزی اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ حماس “طویل جنگ” کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس کی حکمت عملی اسرائیلی افواج کو نقصانات پہنچانے، موثر حملے کرنے اور مزید فوجیوں کو پکڑنے پر مرکوز ہے۔
ابو عبیدہ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اغوا کی کئی کوششیں کی گئی ہیں۔
ابو عبیدہ نے بعض عرب اور اسلامی حکومتوں کی “خاموشی اور ملی بھگت” پر تنقید کرتے ہوئے ان کے رہنماؤں اور علمائے کرام سے مطالبہ کیا کہ وہ جاری انسانی بحران کی ذمہ داری قبول کریں۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ اگر موجودہ مذاکرات ناکام ہوئے تو حماس سابقہ جزوی تبادلے کی تجاویز پر واپس نہیں آئے گی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر