وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستانی کنٹینٹ کریٹر طلحہ احمدکی ملاقات

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہفتہ کے روز نوجوان اور باصلاحیت ڈیجیٹل کنٹینٹ کریٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کو سراہا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ان کی کامیاب ڈیجیٹل کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے کام کو نوجوان نسل کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور ایک الیکٹرانک ٹیبلٹ دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نہ صرف نوجوان بلکہ بچے بھی دنیا بھر میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں اور طلحہ احمد اس کی ایک روشن مثال ہیں۔ طلحہ احمد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر