نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کی اعلیٰ سطحی دستخطی تقریبات میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتہ امر یکہ جائیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)نائب وزیراعظم وو زیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نیویارک میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت سنبھالنے کے اعلیٰ سطحی پروگراموں میں شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر مصروفیات کے لیے آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران نیویارک میں، پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے حوالہ سے دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی مباحثے کی صدارت کریں گے جس میں ’’کثیر الجہتی کے ذریعے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینا اور تنازعات کے پرامن تصفیہ‘‘ پر گفتگو کی جائے گی۔اعلیٰ سطحی مباحثے کا مقصد کثیرالجہتی کے استحکام کے طریقے تلاش کرنا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارت کاری اور ثالثی کو بڑھانا ہے۔ مزید برآں نائب وزیراعظم وو زیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ’’مشرق وسطیٰ کی صورت حال ، فلسطین کا سوال‘‘کے موضوع پر سلامتی کونسل کے سہ ماہی مباحثے کی صدارت کریں گے ۔سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک اعلیٰ سطحی بریفنگ کی بھی صدارت کریں گے جس میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے درمیان تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ اجلاس بین الاقوامی امن اور سلامتی کے قیام کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم اور غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے نائب وزیر اعظم و وزیر خارج’’مسئلہ فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔نیویارک میں اپنے قیام کے دوران محمد اسحاق ڈار کی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ بھی متعدد ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا نیویارک اور واشنگٹن کا دورہ کثیر الجہتی کے لئے پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار اور اہمیت کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے کثیر الجہتی تعلقات کی مثال ہے۔ مزید برآں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ پر سہ ماہی مباحثے کے ساتھ ساتھ ’’مسئلہ فلسطین کے سوال کا پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی اعلیٰ سطحی شرکت بھی فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر