چین-لاؤس ریلوے نے یومیہ سرحد پار مسافر خدمات دوگنی کر دیں

کونمنگ(شِنہوا)چین نے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دارالحکومت کونمنگ اور لاؤس کے دارالحکومت وینتیان کے درمیان چین-لاؤس ریلوے پر جمعہ سے سرحد پار مسافر ٹرین سروسز کو دوگنا کر دیا ہے۔
چائنہ ریلوے کونمنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس اقدام سے چین-لاؤس ریلوے پر سرحد پار مسافر خدمات کے لئے ٹرینوں کی ایک اور جوڑی کا اضافہ ہوا ہے جس میں اب کونمنگ ریلوے سٹیشن اور کونمنگ ساؤتھ سٹیشن دونوں سے روانگی دستیاب ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان رابطے کو فروغ ملے گا۔
نئی شروع کی گئی ڈی86 ٹرین بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 55منٹ پر کونمنگ سے روانہ ہوگی جبکہ ڈی 84 سروس بیجنگ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر25 منٹ پر وینتیان سے روانہ ہوگی۔ دونوں ٹرینیں 10 سٹیشنوں سے گزرتی ہیں جن میں یونان میں پُوئر، شی شوانگ باننا، موہان اور لاؤس میں بوتین، مُوانگ شے، لوانگ پرابانگ اور وانگ وینگ سمیت کئی درمیانی سٹاپ شامل ہیں۔ سرحدی کلیئرنس سمیت پورا سفر تقریباً 10 گھنٹے کا ہے۔
دونوں اقوام کے ریلوے حکام طلب کی بنیاد پر مستقبل کے نظام الاوقات میں ردوبدل کریں گے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بین الشعبہ جاتی روابط کو بڑھائیں گے۔
اپریل 2023 میں اپنی افتتاحی سرحد پار سروس کے آغاز کے بعد سے ریلوے نے 115 ممالک اور خطوں سے تقریباً 5 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو منتقل کیا ہے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر