امریکا نے یوکرینی صدر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا: ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی کا دعویٰ

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز)ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی سیمئور ہرش نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو ممکنہ طور پر جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق سیمئور ہرش کا کہنا ہےکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا تو انہیں زبردستی ہٹادیا جائے گا اور توقع بھی یہی کی جارہی ہے کہ زیلنسکی خود مستعفی نہیں ہوں گے۔صحافی کے مطابق یوکرینی فوج کے سابق کمانڈر ان چیف اور اس وقت برطانیہ میں یوکرین کے سفیر ویلیئری زالزنی ، زیلنسکی کے ممکنہ متبادل ہوں گے اور یہ تبدیلی چند ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔برطانیہ میں یوکرین کے سابق سفیر وادیم پریستائیکو نے صدر زیلنسکی پر تنقید کی تھی جس پر وادیم کو جولائی سن 2023 میں برطرف کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ زالزنی کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ویلیئری زالزنی یوکرین میں فولادی جنرل کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے روس سے جنگ کے آغاز پر یوکرینی فوج کی قیادت کی تھی۔ تاہم صدر زیلنسکی سے اختلافات کے سبب ان کی شخصیت داغدار ہوگئی تھی اورصدر زیلنسکی نے فروری میں زالزنی کی جگہ اولکساندر سیرسکی کو سونپ دی تھی۔صحافی ہرش کے مطابق امریکا اور یوکرین میں بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین جنگ ختم ہونی چاہیے اور روس کے صدر پیوٹن سے سمجھوتہ ممکن ہے۔یاد رہے کہ صدر زیلنسکی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات بھی اس وقت کھل کر سامنے آگئے تھے جب یوکرینی صدر وائٹ ہاؤس کے دورے پر پہنچے تھے اور میڈیا سے بات چیت کےدوران صدر ٹرمپ کی باتوں سے اختلاف کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کو الیکشن کے بغیرڈکٹیٹر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یوکرینی صدر کی مقبولیت 4 فیصد تک گر چکی ہے۔صدر زیلنسکی کے عہدے کی مدت پچھلے سال مئی کی 20 تاریخ کو ختم ہوگئی تھی تاہم مارشل لا کے نفاذ اور جنگ کو بنیاد بناتے ہوئے انہوں نے سن 2024 میں صدارتی انتخابات کو منسوخ کردیا تھا۔ہرش نے اس سال کے آغاز میں بھی کہا تھا کہ یوکرین جنگ ختم ہوجائے گی، زیلنسکی کو ایک سال میں ہٹادیا جائے گا کیونکہ جنگ کےبعد زیلنسکی کا یوکرین میں کوئی کردار نہیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر