جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز) جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا۔
جرمن وزیرداخلہ کا کہناہے کہ ڈی پورٹ کیےگئے تمام افغا ن باشندے قانون کے تحت سزا یافتہ تھے۔جرمنی میڈیا کےمطابق حکومت نے لیپزگ ہوائی اڈے سے 81 افغان باشندوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا۔ملک بدر کئے گیے ان مجرموں میں وہ افغان باشندے بھی شامل تھے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھیں۔جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بدر کیے گئے افغان باشندےسکیورٹی کےلیے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈ نے کہا کہ سخت پالیسی نافذ کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجرموں کے لیے جرمنی میں کوئی جگہ نہیں اور ہم اپنے شہریوں کی سکیورٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے ایک فیصلے کے تحت ملک بدر کیے گئے ہر فرد کو ایک ہزار یورو کی رقم بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر