بھارتی ریاست بہار میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں33 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز) بھارتی ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے باعث شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے ریاست بہار میں شدید بارشوں کے ساتھ بدھ اور جمعرات کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان اور مزدور شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے کام میں مصروف تھے جب کہ آسمانی بجلی گرنے سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اس لیے شہری بارشوں کے دوران گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے 40 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مون سون سیزن کے دوران آسمانی بجلی گرنا عام ہے اور گزشتہ سال بھی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے 243 افراد ہلاک ہوئے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر