وزیراعظم کا بیروزگاروں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت روزگار کیلئے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بیروزگار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک بائیکس، رکشہ و لوڈر کے حصول میں حکومتی معاونت کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر زر مبادلہ کی بچت ہوگی اور الیکٹرک وہیکلز سے ماحولیاتی تحفظ میں معاونت اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔کرے گی جو بے روزگار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وفاقی حکومت بشمول وفاقی بورڈ، ملک بھرکے بورڈز کے ٹاپرزکو الیکٹرک بائیک فراہم کرے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکلز کی تیاری، مینٹیننس کیلئے مکمل ایکوسسٹم تشکیل دیکے اقدامات کیے جائیں اور الیکٹرک وہیکلز کی تقسیم اور معاونت کے طریقہ کار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے۔وزیر اعظم نے حکم دیا کہ معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے، الیکٹرک وہیکل کے حصول میں حکومتی معاونت کی اسکیم بارے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر