غیر معیاری پیٹرول کی وجہ سے گاڑی خراب، ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا

تہران(نیشل ٹائمز)غیرمعیاری پیٹرول کی وجہ سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایرانی صدر ایران کے شہر تبریز جا رہے تھے، اس دوران قافلے کی 3 گاڑیوں میں قزوین صوبے کے پیٹرول اسٹیشن سے پیٹرول ڈلوایا۔تاہم پانی ملے پیٹرول کے باعث گاڑیاں خراب ہوگئیں اور قافلہ درمیان میں رُک گیا جس کے بعد ایرانی صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر خود ہی ایک نجی ٹیکسی کا انتظام کیا اور تبریز پہنچے۔اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق، مذکورہ پیٹرول پمپ پانی ملا ناقص پیٹرول فراہم کر رہا تھا اور اس کے خلاف پہلے بھی اسی قسم کی خلاف ورزیوں کی شکایات درج ہو چکی ہیں۔ایرانی نیشنل آئل پروڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس پیٹرول پمپ کے خلاف ماضی میں ایندھن کے معیار پر شکایات موصول ہو چکی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اسٹیشن اب تک کیوں فعال ہے۔ابھی تک صدارتی دفتر یا وزارتِ تیل کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر