واشنگٹن (نیشل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت اور طبی معائنے سے متعلق وائٹ ہاؤس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے معالج کے مطابق صدر ٹرمپ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔
ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل، وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا



