انٹرنیشنل ڈیسک(نیشل ٹائمز)بھارت میں ایک شخص کو سانپ ریسکیو کرکے اس کے ساتھ کرتب کرنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں پیش آیا جہاں 42 سالہ دیپک مہاور سانپوں کو ریسکیو کرنے کا کام کرتا تھا۔دیپک کو بربت پورہ گاؤں سے زہریلے سانپ کی موجودگی کی کال موصول ہوئی جس پر وہ فوری سانپ کو ریسکیو کرنے پہنچ گیا جب کہ اسی دوران دیپک کو اس کے بیٹے کے اسکول سے بھی کال آئی اور بیٹے کو اسکول سے لینے کا کہا گیا۔دیپک نے پہلے زہریلے کوبرا کو ریسکیو کیا اور پھر اسے گلے میں ڈال کر اپنے بیٹے کو اسکول سے لینے چلا گیا کہ راستے میں لوگ اسے دیکھ کر حیران ہوئے اور اس کی ویڈیو بنائی۔
سانپ کو ریسکیو کرکے گلے میں لٹکانے والا شہری ڈسنے سے ہلاک



