اسلام آباد (نیشل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عراق کے شہر الکوت میں آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں عراق کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عراق کے شہر الکوت میں آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس



