جمہوریہ کانگو اور چین کا جامع تزویراتی شراکت داری بڑھانے کا عزم

کنشاسا(شِنہوا)جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی جامع تزویراتی شراکت داری بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ عزم ڈی آرسی کے رہنماؤں اور سینئر چینی سیاسی مشیر کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی آر سی کے صدر فلیکس شیسیکیدی اور وزیراعظم جودتھ سومنوا تولوکا سے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن چھن بو یونگ نے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران چھن نے چین کےصدرشی جن پھنگ اور دیگر رہنماوں کے نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور چائنہ افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے نتائج کو نافذ کرنے کے لئے ڈی آر سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چھن نے چین کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تعاون کو گہرا کرنے اور عملی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس کا مقصد چین اور ڈی آر سی کی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔
انہوں نے ڈی آر سی کے رہنماؤں کو چین کی اقتصادی ترقی اور جدیدیت کے متعلق کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈی آر سی کے صدر اور وزیراعظم نے چھن سے کہا کہ وہ چین کے صدر اور دیگر رہنماؤں کو ہماری نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائیں۔ انہوں نے چین کی طرف سے طویل المدتی اور قابل قدر مدد کوسراہا۔
انہوں نے تجارت،کان کنی،زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
ڈی آر سی کی قیادت نے ایک چین اصول کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور چین کےجلد دوبارہ قومی اتحاد کی امید ظاہر کی۔
چھن نے پیر اور منگل کے روز سی پی پی سی سی کے ایک وفد کی قیادت میں ڈی آر سی کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے ڈی آر سی سینیٹ کے نائب صدر دوم موڈیسٹ باہاتی لوکویبو سے بھی ملاقات کی۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر