وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2025 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، پنشن میں اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔وفاقی کابینہ نے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے استثنیٰ کی منظوری بھی دی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچنے کا فیصلہ کیا ہے، اچھے نتائج پر شاباش دیں گے اور جہاں خامیاں ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے میں کسی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر