فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیردفاع کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

 راولپنڈی  (نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا کے وزیردفاع نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد میں مختلف سروسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انڈونیشیا کے وزیردفاع اور وفد نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کےدوران عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکے امکانات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کےلیے باہمی تعاون کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر