چین کی مرکزی حکومت مکاؤ میں 83 کروڑ63 لاکھ امریکی ڈالر کے خودمختار بانڈز جاری کرے گی

مکاؤ(شِنہوا)مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چین کی وزارت خزانہ (ایم او ایف) 16 جولائی کو مکاؤ میں مجموعی طور پر 6 ارب یوآن (تقریباً 83 کروڑ63 لاکھ امریکی ڈالر) کے خودمختار بانڈز جاری کرے گی۔
وزارت خزانہ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مکاؤ میں رین من بی سے منسوب خودمختار بانڈز کے مسلسل اجرا سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت، بانڈ مارکیٹ اور دیگر نئے مالیاتی شعبوں کی ترقی میں ایس اے آر حکومت کی بھرپور حمایت کر رہی ہے جس سے معیشت کے موزوں تنوع کو فروغ ملے گا۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ یہ خودمختار بانڈز کا مسلسل چوتھا سالانہ اجرا ہے جس میں جاری کردہ رقم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ایک باقاعدہ اجرا کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور مستحکم سرمایہ کاری کا آپشن فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مکاؤ ایس اے آر حکومت کا کہنا ہے کہ خودمختار بانڈز کےمسلسل اجرا سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکاؤ کی بانڈ مارکیٹ میں شرکت کی ترغیب ملےگی، مکاؤ میں آف شور رین من بی مارکیٹ کی ترقی کو فروغ ملےگا اور چینی مین لینڈ اور مکاؤ کے درمیان مالیاتی تعاون مزید گہرا ہوگا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر